امریکہ نے ایک سو وینٹی لیٹرز پاکستان کو فراہم کر دیئے

اسلام آباد:امریکی کی جانب سے وینٹی لیٹرز کی فراہمی کا معاملہ،امریکہ نے ایک سو وینٹی لیٹرز پاکستان کو فراہم کر دیئے۔ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق وینٹی لیٹرز کی کھیپ کراچی پہنچ گئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو میں وینٹی لیٹرز کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔کورونا سے نمٹنے کیلئے امریکہ اب تک پاکستان کو 27 ملین ڈالر کی امداد فراہم کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں