ہم وزیراعظم کی جانب سے آئے ہیں، جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) لولاحقین لانگ مارچ کے دھرنے میں حکومتی اراکین کی آمد، شرکاءسے مذاکرات۔ حکومت کی جانب سے فواد حسن فواد، مرتضی سولنگی اور گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر فواد حسن فواد نے کہا کہ ہم یہاں وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کرنے آئے ہیں، آپ کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ حکومتی کمیٹی کی جانب سے اپنے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے مطالبات ہمارے سامنے رکھے۔ دونوں اطراف سے اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی اور مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔۔ دونوں اطراف سے کل دوبارہ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments


