اسرائیل نے غزہ میں حلب سے دگنی عمارتیں تباہ کیں،امریکی اخبار
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہاہے کہ اسرائیل نے غزہ میں شام کے شہر حلب سے دگنی عمارتیں تباہ کر دی ہیں۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے ہسپتالوں کے قریب بعض سب سے بڑے بم گرائے ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں ان 7 ہفتوں میں تباہ ہونے والی عمارتیں حلب شہر میں 3 سال کے دوران تباہ ہونے والی عمارتوں سے دگنی ہیں۔
Load/Hide Comments


