بھارت، لڑائی جھگڑے پر شہری نے خاتون کو کارسے کچل ڈالا
جے پور (این این آئی) بھارت کے شہر جے پورمیں ایک شخص نے کسی بات پربحث و تکرار کے بعد خاتون پر گاڑی چڑھادی۔ خاتون موقع ہی پر چل بسی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مرنے والی خاتون اوما ستھار تمدھیہ پردیش کی رہنے والی تھیں۔ ان کا تعلق ایونٹ مینیجمنٹ کے شعبے سے تھا۔ایک نائٹ کلب کے باہراس کا منگیش سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ تو تو میں میں کے بعد منگیشن نے اوما کو گاڑی سے کچل ڈالا اور فرار ہوگیا۔
Load/Hide Comments


