بڑی تعداد میں کاغذات مسترد کرنا غیر منطقی اور انتخابی عمل کو مشکوک بنا رہا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے سرکاری مشینری کا غیرجانبدار ہونا لازمی ہے ، بلاجواز اور غیرمنطقی انداز سے سیاسی قیادت اور کارکنوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنا الیکشن کے عمل کو مشکوک بنارہا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو بلاروک ٹوک سیاسی عمل میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کاغذات نامزدگی کے جانچ پڑتال کے مراحل میں بڑے پیمانے پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بلاجواز اور غیرمنطقی انداز سےمسترد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ یہ عمل الیکشن کے تسلسل کو ابتدائی مراحل میں مشکوک بنارہا ہے، پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی سیاسی قیادت اور امیدواروں کو انتخابی عمل کا حصہ بننے کا موقع فرائم کیا جائے جو جمہوریت کا حسن اور عوام کا جمہوری حق ہے کہ وہ اپنے سوچ و فکر کی بنیاد پر اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دیں ، پارٹی ترجمان نے بلوچستان کے مختلف حلقوں سے بڑی تعداد میں امیدواروں کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے عمل کو غیرسنجیدہ اور جانبدار قرار دے کر مسترد کردیا۔ بیان میں کھا گیا کہ انتظامیہ کے اقدامات نے انتخابی عمل کو مشکوک بنا دیا ہے۔ پارٹی ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کے استحکام کیلئے سیاسی عمل کا حصہ بننے کا برابر حق فرائم کیا جائے اور شفاف و غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنا بند کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں