پاک ایران بارڈر پر بھتہ گیری کیلئے اوباش لیویز اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا، عوامی حلقے

نوکنڈی(آن لائن)تحصیل نوکنڈی کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چاغی طفیل بلوچ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پاک ایران راجے روتک گیٹ پرتحصیل نوکنڈی سے لیویز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائیں تاکہ وہاں نوکنڈی کے لوگوں کے ساتھ جاری دوسالوں سے شکوے شکایت دور ہوسکیں بیان میں یہ کہاگیا ہے کہ اسکا کوئی قانونی جواز بھی نہیں کہ تحصیل نوکنڈی کے ایریامیں تحصیل دالبندین سے لیویز اہلکاروں کی یہاں تعیناتی کی جائے بھتہ گیری اور تحصیل نوکنڈی کے عوام کو ناجائز تنگ کرنے کے لئے دالبندین سے ایسے اوباش لیویز اہلکاروں کو مسلط کیا گیا ہے جو نہ قبائلی روایات سے واقف ہے نہ ہی کسی کا احترام جانتے ہیں بس صرف بااثرشخصیات کی سفارش اور پیسے کی زبان کو سمجھ سکتے ہیں اہلیان نوکنڈی مطالبہ کرتی ہے کہ نوکنڈی سےعزیز سمالزئی،میراحمد کبدانی جوکہ کئی وقتوں تک راجے روتک گیٹ پر تعنیات تھے اس دوران کسی کو بھی ان سے کوئی شکایت کرتے نہیں سنا سب کو یکساں عزت دے رہے تھے اس لئے ایسے باعزت اور ایماندار اہلکاروں کو راجے روتک گیٹ پر تعنیات کرکے نوکنڈی ودیگر علاقوں کے غریب گاڑی مالکان کو نجات دلائی جائے اہلیان نوکنڈی نے کمانڈنٹ تفتان رایفلرنوکنڈی سے بھی اپیل کیاہے کہ راجے روتک پر باربار گاڑی مالکان کو طلب نہ کیا جائیں تاکہ کوئی گاڑی اپنے باری سے نہ رہ جائیں کیونکہ گاڑی مالکان کو ایک مہینہ پہلے طلب کیا گیا تھا اب دوبارہ ویریفیکشن کے لئے انہیں بلایا جارہاہے اکثر گاڑی مالکان کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں اپنا کاروبار کررہے ہیں یارہائش اختیار کرچکے ہیں ہرمہینہ ویریفیکشن کے لئے نہیں آسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں