حملہ مولانا فضل الرحمن پر نہیں ہوا، قافلے کی گاڑیاں تو پیٹرول ڈلوانے گئی تھیں، فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان+اسلام آباد(صباح نیوز)مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم خان کنڈی سے ملاقات میںپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈیرہ اسماعیل خان کے سٹی ناظم چوھدری شفیق مسلم لیگ (ن)کے ضلعی سینئر نائب صدر خان لقمان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔دونوں رہنماو¿ں نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور پریس کانفرنس میں این اے 44سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم خان کنڈی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ چوھدری شفیق اور خان لقمانے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔اس موقع پرفیصل کریم خان کنڈی نے کہا کہ گزشتہ شب سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ نہیں ہوا ان کے قافلی کی گاڑیاں تو پٹرول ڈلوانے کے لئے گئیں تھیں ان پر حملہ نہیں بلکہ سی پیک کے ایک ٹول پلازہ پر فائرنگ ہوئی ۔ ہماری دعا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تما م رہنماو¿ں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو اللہ اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ ریاست کو چاہیئے کہ رہنماو¿ں کارکنوں شہریوں تمام کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ سب جماعتوں کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نے کہا کہ سب کو جلسہ کی اجازت ملنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ بجلی اور گیس کی پیداوارصوبہ خیبرپختونخوا سے ہے مگرظلم بھی ہمارے ساتھ ہورہا ہے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر اضلاع میں گیس و بجلی کی شدیدلوڈشیڈنگ ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔سب سے زیادہ گیس بھی ہمارے ضلع کی ہے بجلی بھی سب سے زیادہ ہمارے صوبے کی ہے مگر سب سے زیادہ نشانہ بھی میرے صوبے کے عوام بن رہے ہیں یہ زیادتی تسلیم نہیں کرتے جس طرح پیپلزپارٹی کی حکومت نے این ایف سی ایوارڈکا مسئلہ حل کیا اسی طرح بجلی وگیس کے مسئلہ کو بھی ہماری حکومت حل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں