جنگل پیرعلیزئی میں ایک شخص کے قتل کیخلاف مشتعل افراد نے کوئٹہ چمن شاہراہ بند کردی

قلعہ عبداللہ(یو این اے )قلعہ عبداللہ، جنگل پیرعلیزئی میں ایک شخص کے قتل کیخلاف مشتعل افراد نے احتجاجا کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جس سے دونوں جانب سے چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئیں تفصیلات کیمطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی بازار میں آج صبح 9 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ڈاکٹر فدامحمد ولد بازمحمد قوم پیرعلیزئی سکنہ جنگل پیرعلیزئی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی لیویز ذرائع کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے دوسری جانب لواحقین کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے دریں اثنا قتل کے اس واقعے کے خلاف جنگل پیرعلیزئی شہر اور کوئٹہ چمن شاہراہ کو دو مختلف مقامات پر احتجاجا ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جس سے دونوں جانب سے درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئیں۔ شام کو انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مشتعل مظاہرین نے سڑک کو کھول دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں