اسلام آباد میں بلوچ دھرنے کے مطالبات لاپتا افراد کو عدالتوں میں پیش کرنا ہے، پی ٹی آئی
کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر و سابق میئر رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تمام نا انصافیوں کے باوجود عوام کا جوق درجوق شمولیت سے ہمارے مخالفین بھی پریشان ہوگئے ہیں تحریک انصاف آرمی چیف اور تمام اداروں کو یقین دلاتی ہے کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے تحریک انصاف کا ہر کارکن اپنی جان کی بازی لگا کر یقینی بنائے گی توقع ہے کہ تحریک انصاف کو الیکشن پراسس سے آوٹ کرنے کے بجائے ہمیں بھی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کی اجازت دی جائے تاکہ سب کو پتہ ہو کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں آج بھی اگر شفاف انتخابات ہو تو جیت تحریک انصاف کی ہوگی جمعیت علما اسلام سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت پر ملک محراب دمڑ سمیت ان کے ساتھیوں کو شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ تحریک انصاف کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل جمعیت علما اسلام سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ملک محراب دمڑ نے کہا کہ میں ایک عرصے سے جمعیت علما اسلام کے ساتھ منسلک رہا لیکن بد قسمتی سے میں مایوس ہوا کیونکہ ان جماعتوں میں عوام کے بجائے شخصیت پرستی زیادہ میں اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میں عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت کرو ں اور تحریک انصاف کے بیانیہ اور پیغام کو لے کر گھر گھر تک پہنچاوں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے راستے کو روکنے کیلئے جس طرح پہلے مرحلے میں انتخابات کے دوران ان کے امیدواروں کو آروز کے ذریعے ان کے کاغذات مسترد کردیے گئے لیکن اس کے باوجود وہ قانونی کارا جوئی کررہے ہیں محراب خان دمڑ نے کہا کہ بلوچ خواتین کی جانب سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دھرنے کا مقصد لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کرکے انہیں انصا ف کے مواقع فراہم کرنا ہے اسی طرح چمن میں پرلت کے نام پر اپنے جمہوری حق کیلئے گزشتہ ڈھائی ماہ سے سراپا احتجاج ہے لیکن افسوس کے کوئی سننے کیلئے تیار نہیں انہوں نے کہا کہ 8فروری کو عوام تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں اس موقع پر ضلعی صدر دلاور خان نے ملک محراب خان دمڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ موصوف تحریک انصاف کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں گے پریس کانفرنس کے موقع پر تیمور خان کاکڑ عبدالمتین خالق داد خلجی رشید کاکڑ عمر کاکڑ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔


