ماﺅں، بہنوں کی قربانی سے بے خبری، اسرار زہری کو بلوچ قوم کے دکھ درد کا احساس نہیں، عزیز مغل

قلات(آن لائن)بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری زراعت حاجی عزیز مغل نے کہا ہے کہ میراسرار زہری نے خواتین لانگ کے سوال پر مجرمانہ لا علمی کا مظاہر کرکے ثابت کردیا کہ وہ بلوچ قوم کے دکھ درد اور تکلیف سے بے خبر ہے ان کی اس حرکت کی وجہ سے مجھ سمیت نظریاتی کارکنوں کو بہت تکلیف پہنچی اور میں نے ذاتی طور پر فیصلہ کیا کہ آج کے بعد بی این پی عوامی سے میرا کوی تعلق نہیںیہ بات انہوں نے آن لان سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ میراسرار زہری نے خواتین لانگ کے سوال پر مجرمانہ لا علمی کا مظاہر کرکے ثابت کردیا کہ وہ بلوچ قوم کے دکھ درد اور تکلیف سے بے خبر ہے اس کے اس حرکت کی وجہ سے مجھ سمیت نظریاتی کارکنوں کو بہت تکلیف پہنچی اور میں نے ذاتی طور پر فیصلہ کیا کہ آج کے بعد بی این پی عوامی سے میرا کوی تعلق نہیں میں بی ایس او کا پیداوار ہوں اور ایک قوم پرست سوچ کا مالک ہوں میری بیٹیاں اپنے جاز مطالبات کے حق میں سڑکوں پر ٹوکریں کھانے پر مجبور ہیں ان کی آواز بننے کے بجاے ہمارا لیڈر ان کی زخموں پر نمک چھڑکنے اور اقتدار کے حصول کی خاطر بلوچ ماں بہنوں کی اتنی بڑی قربانی سے بے خبری کا اظہار کیا جوکہ قابل افسوس عمل ہے انہوں نے کہاکہ ایسے لیڈر کے پیچھے چلنا بطور ایک بلوچ ہمیں کسی بھی صورت زیب نہیں دیتا لہٰذا آج کے بعد بی این پی عوامی سے میرا کوی تعلق نہیں احتجاجاً مستعفی ہوجاتاہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں