بلوچستان ہائیکورٹ نے سردار اختر مینگل کے نامزدگی کیخلاف اپیل مسترد کر دی
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے نامزدگی کیخلاف اپیل کو مسترد کر دیا ۔ جمعہ کو بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے جسٹس روزی خان کاکڑ اور جسٹس اعجاز سواتءنے بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کاغزات نامزدگی کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا الیکشن ٹریبونل کے خلاف اپیل بلوچستان عوامی پارٹی کے میر یاسر محمد زئی نے دائر کی تھی اپیل میں اقامہ اور 2004 میں ایک آیف آئی آر کو بنیاد بنا کر ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
Load/Hide Comments


