پاکستان کے میدانی علاقوں میں شدید دھند ،موٹرویزبند،پروازیں منسوخ

اسلام آباد(صباح نیوز) ملک کے میدا نی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ،موٹرویز بندکردی گئیں ۔موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2کو چکری انٹرچینج، ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ، ایم 4کو عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں انٹرچینج، گوجرہ انٹرچینج سے فیصل آباد انٹرچینج اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے شورکوٹ، ایم 5کو رحیم یار خان ٹول پلازہ سے روہڑی اور شیر شاہ سے اوچ شریف تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا،حد نگا ہ کم ہونے کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10سے شام 6بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔سید عمران احمد نے مزید کہا ہے کہ مسافر ڈرائیونگ کے دوران آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، کسی بھی معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔شدید دھند سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ متعدد پروازیں منسوخ کی گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں