سپیکر قومی اسمبلی سے اٹارنی جنرل کی ملاقات ،پٹرول بحران پر عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا

اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے اٹارنی جنرل آف پاکستان نے ملاقات کی ہے اور پٹرول بحران سے متعلق عدالتی کارروائی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔تفصیلا ت کے مطابق اتوار کے روز پارلیمنٹ لاجز میں سپیکر کے چیمبر میں اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملا قات کی ،ملا قات میں انہو ںنے لاہور ہائیکورٹ کے پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے متعلق ریمارکس اور جاری عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم سے رپورٹ مانگی ہے، پہلے بھی قائمہ کمیٹی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحقیقات کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ انہو ںنے مزید کہا کہ پارلیمنٹ عوامی مسائل پر اپنا کردار ادا کرے گی ہم ہر معاملے سے باخبر ہیں میری کو شش ہیں کہ پارلیمنٹ عوام کی فلا ح و بہبود کے لئے جو ممکن ہو وہ کر یں ۔ ( درانی)

اپنا تبصرہ بھیجیں