پاکستانی بحری بیڑے ایران کیساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کیلئے بندر عباس پہنچ گئے
کراچی (انتخاب نیوز) پاکستانی بحری بیڑے، جس میں مدغگر جنگی جہاز اور ژوب میری ٹائم سیکیورٹی بحری جہاز شامل ہے، امن اور دوستی کا پیغام دینے کے لیے بندر عباس پہنچ گیا۔ دونوں مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی توسیع اور بحری تربیت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا پاکستانی فلوٹیلا کے تین روزہ دورہ ایران کے دیگر مقاصد میں شامل ہیں۔ دونوں ممالک کی بحری افواج آبنائے ہرمز کے قریب خلیج فارس کے پانیوں میں مشترکہ جنگی مشقیں کرنے جا رہی ہیں۔ پاکستانی بحری جہاز متحدہ عرب امارات میں دبئی کی پورٹ مینا راشد پر پورٹ کال کے بعد ایران پہنچ گیا ہے۔
Load/Hide Comments


