آئس لینڈ، جزیرے ریکیجینز کے آتش فشاں سے ایک بار پھر لاوا ابلنا شروع
ریکجوک(صباح نیوز)آئس لینڈ میں جزیرے ریکیجینز کے آتش فشاں سے ایک بار پھر لاوا ابلنا شروع ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاوے کے اخراج پر آتش فشاں کے نزدیکی قصبے گرنڈاوک سے لوگوں کا انخلا کروا لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق لاوا ابلنے کے بعد نزدیکی علاقوں میں ایمرجنسی کی سطح ہائی الرٹ کر دی گئی ۔جزیرے ریکیجینز کا آتش فشاں کئی ماہ جاری رہنے والے سیکڑوں زلزلوں کی سرگرمی کے بعد گزشتہ ماہ 20 دسمبر میں پھٹا تھا۔ محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک کے جزیرہ نما ریکیجینز کے علاقے میں2021 کے بعد سے یہ پانچواں آتش فشاں پھٹا ہے۔
Load/Hide Comments


