ڈیرہ بگٹی میں طبی سہولیات کا فقدان، دوران زچگی اموات میں تشویشناک اضافہ

ڈیرہ بگٹی (یو این اے) ڈیرہ بگٹی میں طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث ضلع میں خواتین اور نومولود بچوں کی اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 خواتین اور ان کے 2 نومولود دوران زچگی انتقال کرگئے زرائع کے مطابق گیس کی دولت سے مالامال ضلع ڈیرہ بگٹی جہاں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما ماضی قریب میں صوبائی وفاقی اور نگران حکومتوں میں اہم عہدوں پر وزیر رہنے کے علاہ سینٹ کے بھی ممبر رھے ضلع میں طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تحصیل سوئی میں چار بچوں کی ماں زوجہ علی محمد بگٹی جبکہ ڈیرہ بگٹی ٹان میں دس بچوں کی ماں زوجہ خیر محمد پیروزانی بگٹی دوران زچگی نومولود سمیت انتقال کرگئیں علاقہ مکینوں نے پے درپے اموات پر سیاسی لیڈران کو آڑے ہاتھوں لے کر ان کی عدم دلچسپی کو اموات کا زمہ دار قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں