موٹر وے پولیس کی زیادتیوں کیخلاف ڈرائیوروں کا وندر پریس کلب پر احتجاج
وندر(یو این اے )وندر موٹر وے پولیس کی ظلم و زیادتیوں کے خلاف ڈرائیورز وندر پریس کلب پہنچ گئے۔ موٹر وے پولیس کے خلاف نعرے بازی زبردست احتجاج جبکہ موٹر وے پولیس نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو دمادم مست قلندر ہوگا اور وندر پل سے مین قومی شاہراھ بلاک کریں گے موٹر وے پولیس ہماری گاڑیوں کو سڑک پہ روک کر ہماری سواریوں کی ویڈیوز بناتے ہیں جس میں سواری کے دوران فیملی خواتین بھی ہوتی ہیں جو بلوچی رسم و رواج کے بھی خلاف ہے اور چالان کے نام پر بھتہ خوری کرتے ہیں ہم 15 سو روپے کماتے ہیں 2 ہزار روپے موٹر وے پولیس کو کہاں سے دیں چالان نہ دینے پر ہماری گاڑیوں کی چابیاں نکال کر گالی گلوچ بھی کرتے ہیں مظاہرین کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق وندر میں موٹر وے پولیس کی جانب سے سوزکی شہزور گاڑیوں کو سڑک پہ روک کر چالان جیسے عمل کے خلاف ڈرائیورز نے محمد ابراہیم انگاریہ کی قیادت میں وندر پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں موٹر وے پولیس روزگار کرنے نہیں دے رہی ہے اب ہم کہاں جائیں مہنگائی میں گھر کا خرچہ نہیں صبح کو معصوم بچے اسکول کی خرچیاں مانگتے ہیں ابھی ہم موٹر وے پولیس کی بدمعاشی کی وجہ سے نہ گھر کے اخراجات برداشت کرسکتے ہیں نہ ہی اسکول جانے والے بچوں کو خرچی انہوں نے کہا کہ اکثر موٹر وے پولیس ہمیں مین سڑک پر روک کر چالان کے نام پر بھتہ خوری کرتے ہیں لیکن ایمرجنسی کی صورت میں ہماری کھبی بھی مدد کیلئے نہیں آتے انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس کو اکثر ہوٹلوں میں بیٹھ کر ٹائم پاس کرنے دیکھا گیا انہوں نے کہا کہ ہم ابھی مزید موٹر وے پولیس کی زیادتیوں سے تنگ آگئے ہیں پولیس نے قبلہ درست نہیں کیا تو پھر ہمارے پاس احتجاجا روڈ بلاک کرنے کے علاہ کوئی چارہ نہیں۔


