اتحاد انتخابات تک نہیں، ہماری سیاسی جدوجہد کامقصدبلوچستان کے مسائل کا حل ہے، بی این پی
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ایڈووکیٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 37مستونگ سے آزاد امیدوار چیف آف بیرک نواب محمدخان شاہوانی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے نامزد امیدوار آصف بلوچ کو ان کے حق میں دستبرادر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یہ اتحادانتخابات تک محدودنہ ہوبلکہ آگے بھی بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے جاری رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکوسابق صوبائی وزیر چیف آف بیرک نواب محمدخان شاہوانی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پرسابق وفاقی وزیرآغاحسن بلوچ ایڈووکیٹ، سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمد شاہوانی ، غلام نبی مری سمیت ودیگربھی موجودتھے۔بی این پی کے مرکزی سینئرنائب صدر ساجدترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواب محمدخان شاہوانی اوران کے قبائل نے مستونگ قلات سے قومی اسمبلی کے حلقہ 261پرپارٹی سربراہ سرداراخترجان مینگل کی مکمل حمایت کااعلان کیاہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 37پرآزادامیدوارنواب محمدخان شاہوانی کو مکمل سپورٹ کریں گے،پارٹی امیدوارآصف بلوچ کوان کے حق میں دستبردارکیاہے،ہماری کوشش ہے کہ یہ اتحادانتخابات تک محدودنہ ہوبلکہ آگے بھی بلوچستان کے عوام کے مسائل کوحل کرنے کیلئے جاری رہے۔ اس موقع پرمستونگ سے صوبائی اسمبلی کی حلقہ پی بی 37 سے آزادامیدوار نواب محمدخان شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان ہماراخطہ ہے اورہماری سیاسی جدوجہد کامقصدبلوچستان کے مسائل کا حل ہے، اس کیلئے اتحاداورسیاسی پارٹیوں کیساتھ رہے ہیں اور جن پارٹیوں کا مقصد عوام کوان کے حقوق دلانا نہ ہو ان پارٹیوں میں انصاف نہیں ہے اورسب نے دیکھاکہ کس طرح عجیب لوگوں کوٹکٹ دیاگیاان میں عوام کے حقوق اورانہیں انصاف فراہم کرنے کی سوچ ہی نہیں تھی،ہم نیک نیتی کیساتھ عوام کے حقوق کیلئے سیاست کرتے ہیں مگراس پارٹی میں جمہوریت اورانصاف وحقوق کاوجودنہیں تھااوراپنے گھرکے افرادکیساتھ انصاف نہیں کیاوہ صرف الیکشن جیتنے کیلئے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پارٹی کے سربراہ ودیگرقائدین نے بلوچستان کے حقوق کی باتیں کیں مگروہ صرف باتوں کی حد تک محدودرہے، اگران میں یہ سوچ ہوتی تووہ آئین کے تحت انصاف کے حصول کیلئے اسلام آبادجانے والے بچوں اورخواتین کی حمایت کرتے مگراس کی بجائے انہوں نے ان کے خلاف مہم شروع کیا، ان تمام معاملات کومدنظررکھتے ہوئے ہم نے اس پارٹی سے اپنی راہیں جداکئے اورہم ان کیساتھ نہیں چل سکتے، انہوں نے کہا کہ سردارعطاءاللہ مینگل نے جرات کیساتھ بلوچستان کے حقوق کی بات کی اورسرداراخترمینگل بھی جدوجہدکررہے ہیں، بلوچستان کے مسائل کاحل اورحقوق کے حوالے ہم ایک دوسرے کے ہم خیال ہیں، میں چیئرمین آصف کامشکورہوں کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے فیصلے کوتسلیم کیا، مستونگ قلات سے قومی اسمبلی کی سیٹ پرسرداراخترجان مینگل اوردیگرعلاقوں میں بھی بی این پی کے امیدواروں کوکوبھرپورسپورٹ کریں گے۔


