سرحد سے منسلک افراد کے کاروبار کو محفوظ بنانا حکومت کاکام ہے،کبیر محمدشہی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے عوام کا گزر بسر کا ذریعہ سرحدی تجارت پر ہیں۔کورونا وائرس نے صوبے کے دیگر عوام کی طرع سرحدی تجارت سے وابستہ افراد کو بھی معاشی تنگدستی کا شکار کردیا ہے۔ بلوچستان میں روزگار کے زرائع کم و ناپید ہے۔چمن کے عوام گزشتہ ایک ماہ سے تجارت کے حوالے سے سراپا حتجاج ہے۔لیکن بصیرت سے عاری اور عوام سے لاتعلق سرکار کو عوام کے احتجاج پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔سرحد سے منسلک افراد کے کاروبار کو محفوظ بنانا حکومت کاکام ہے۔چمن بارڈر پر کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر کو تشکیل دیکر عوام کو کاروبار کرنے دیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ سرحدوں کو اسلحہ و منشیات سے روکنے کی زمہداری حکومت کی ہے۔تاکہ صوبے میں امن و امان برقرار رہ سکے۔اس کیلیے انتظامیہ و سیکورٹی فورسز کو الرٹ رہنا چاہیے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی چمن کے دوست بھی کاروبار کی بندش کے خلاف احتجاج میں شریک ہے۔اور پارٹی رہنماں نے جس انداز سے عوامی مسائل میں دلچسپی لیکر جدوجہد میں مصروف ہے۔وہ قابل تعریف ہے۔نیشنل پارٹی چمن کے عوام کے ساتھ ہے اور انکی جائز مطالبات و پرامن جدوجہد کی حمایت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں