قلعہ عبداللہ، فائرنگ سے 3 افراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ضلع قلعہ عبداللہ کے توبہ اچکزئی میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد عزیز اللہ ‘ حضرت اللہ اور عیسیٰ محمد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیا تاہم بعدازاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیاگیا ہے اس سلسلہ میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں