کوسٹ گارڈ کیخلاف وندر میں احتجاج، مرکزی شاہراہ بند

وندر(یو این اے)وندر کوسٹ گارڈ کے خلاف مین قومی شاہراہ 12 گھنٹوں سے بند۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے جہڑائی میں ڈیزل سے لوڈ پک اپ گاڑی الٹنے کے باعث پک اپ میں سوار ڈرائیور عطا اللہ ولد پلیا خان مری جائے حادثہ پر چل بسا لواحقین نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا جس کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی لواحقین نے کوسٹ گارڈز کے میجر اور اہلکاروں کے خلاف مین قومی شاہراہ کو جہڑائی اور بعد ازاں وندر پولیس تھانے کے سامنے ڈیزل کے کاروبار میں ملوث عناصر نے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے نام پر کوسٹ گارڈ سے اپنے معاملات ٹھیک کرنے کے بہانے میں مین قومی شاہراہ پر مختلف لوگوں کو متاثرہ خاندان کا رشتہ دار ظاہر کرکے میں نہ مانوں کا رٹ لگاتے مذاکراتی عمل کو ثبوتاژ رکھا جبکہ گزشتہ بارہ گھنٹوں سے قومی شاہراہ کی بندش کے باعث بلوچستان بھر کا سندھ سے زمینی رابطہ کٹ گیا اور ہزاروں مسافر مین ایکو شاہراہ پر پھنسے رہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ڈیزل مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیے اور کہی گھنٹوں تک منظر سے غائب رہے جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل مافیا اور کوسٹ گارڈ اپنے معاملات کو درست کرنے کے بجائے آئے روز معاملات کو الجا کر مین ایکو شاہراہ کی بندش کا مواقع پیدا کرتی ہے اور بعد ازاں مبینہ طور پر ڈیزل مافیا کے ساتھ مل بیٹھ کر لین دین کرتے ہیں واضح رہے کہ دوران احتجاج جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کے کہیں عزیز نکل آئے اور اپنے اپنے طور پر مذاکرات کرتے رہے مگر کوئی ایک بھی مذاکرہ پر عملدرآمد نا ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں