حکومت بلوچ اور چمن دھرنے کے شرکاءسے ضد کے بجائے افہام و تفہیم سے معاملات طے کرے، فیصل داﺅد احمد زئی

کوئٹہ(یو این اے )حلقہ پی بی39سے آزاد امید وار پرنس فیصل داود احمد زئی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور چمن میں بیٹھے پرلت کے احتجاجی مظاہرین میں شریک لوگوں سے حکومت ضد کے بجائے افہا م و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کریں ایران کی جانب سے پاکستان کے علاقے پنجگور راکٹوں سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں پاکستان دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہیں ہمیں اپنے آزادی کی قدر کرنی چاہیے بلوچستان کے معدنیات پر پہلا حق این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کے عوام کا ہے اگر عوام نے 8فروری کو خدمت کا موقع دیا تو علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کام کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے (یو این ے)سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پرنس فیصل داود احمد زئی کا کہنا تھا کہ 2002سے لیکر 2007تک قلات سوراب میں اربوں روپے کے پروجکٹ مکمل کرائے پنجگور گوادر روڈ کی تعمیر سوراب بسیمہ پنجگور گوادر شارع کی تکمیل کیلئے کام کیا سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو قلات بلاکر ان سے بلوچستان کے زمینداروں کے ذرعی قرضے معاف کرائے اس کے علاوہ 8.5ارب روپے کی لاگت سے قلات مستونگ منگوچر اور کھڈکوچہ کو گیس کی فراہمی یقینی بنا یا اس کے علاوہ سوراب اور قلات میں ایک ارب 27کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا یا 2ہزار ٹرانسفارمر علاقے میں ضرورت کے مطابق تقسیم کیے سوراب میں بوائز اور گلز سکول تعمیر کرائے انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پی بی 39 کی عوام بہت سے مسائل کے شکار ہیں ان کے حل کیلئے کام کروں کیونکہ ماضی میں اس علاقے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے ایران کی جانب سے راکٹ حملے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں پرنس فیصل داود احمد زئی کا کہنا تھا کہ اس حملے کی ہر بلوچستانی اور پاکستانی مذمت کرتا ہیں اس طرح کے حملوں سے دونوں برادر ممالک میں محبت کے بجائے نفرت کی فضا پیدا ہوی دونوں ممالک ضد بازی کے بجائے افہام و تفہیم سے مسائل حل کیں معدنیات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان کے قدرتی معدنیا ت پر سب سے پہلا حق صوبہ کے کیونکہ این ایف سی ایواڈ میں یہ فارمولا طہ ہوا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں