ذکا اشرف پی سی بی کی سربراہی سے مستعفی، قائم مقام چیئرمین کا نام سامنے آگیا

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا نام سامنے آیا ہے۔پی سی بی کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ذکا اشرف نے استعفے کا اعلان کیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور رکن کی حیثیت سے استعفیٰ نگران وزیراعظم کو پیش کرنے کا بتایا گیا۔پی سی بی کے مطابق ذکا اشرف نے پیٹرن پی سی بی کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے پاکستان کرکٹ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ہوں گے، ان کی نگرانی میں نئے الیکشن ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں