وفاق نے بلوچستان کو 101ارب 90کروڑ روپے براہ راست منتقل کردیئے

کوئٹہ؛وفاقی وزارت خزانہ نے بلوچستان کو 101ارب 90کروڑ روپے براہ راست منتقل کئے جبکہ 10ارب روپے اضافی جاری کئے گئے ہیں وزارت خزانہ کے مطابق صوبوں کو46ارب 82کروڑروپے براہ راست منتقل کیے گئے کمیٹی نے این ایف سی رپورٹس کی منظوری دے دی بلوچستان کو10ارب اورسندھ کو7ارب 39کروڑروپے اضافی جاری کئے گئے خیبرپختونخواکو163ارب 90کروڑ،بلوچستان کو101ارب90 کروڑروپے منتقل کیے گئے پنجاب کو580ارب،سندھ کو 275ارب روپے منتقل کئے گئے جبکہ ٹیکس وصولیوں میں صوبوں کا حصہ 1121ارب روپے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں