بھارت کی موم بتی بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، آٹھ افراد ہلاک
غازی آباد :بھارتی شہر غازی آباد میں موم بتی کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ غازی آباد میں موم بتی کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں فیکٹری میں کام کرنے والی چھ خواتین بھی شامل ہیں۔ دھماکے اور آگ سے عمارت گر گئی جس کے نیچے کئی افراد کے ملبے تلے دب گئے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Load/Hide Comments


