مکہ کے پہاڑوں میں عجیب الخلقت جانور نمودار

مکہ مکرمہ کے پہاڑوں پر ایک جانور کو دیکھا گیا جو عجیب و غریب ہے۔ سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر اس جانور کے ویڈیو کلپ گردش کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عجیب الخلقت جانور پہاڑ پر بیٹھا ہے اور بے چینی سے ادھر ادھر دیکھ رہا ہے۔۔سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے وضاحت کی کہ ویڈیو میں دکھایا گیا جانور ”راک ہائراکس“ ہے۔ یہ جانور ایک جنگلی ممالیہ ہے جو پہاڑی ماحول میں رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں