سیاسی جلسوں پر حملے اور امیدواروں کو اغوا کیا جاسکتا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب
لاہور (انتخاب نیوز) سیاسی جلسوں پر حملے اور امیدواروں کو اغوا کیا جاسکتا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کا تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو مراسلہ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ تخریب کار اور غیر جمہوری قوتیں الیکشن میں خلل ڈال سکتی ہیں، ممنوعہ اور کالعدم تنظیمیں اہم سیاسی رہنماﺅں پر حملہ کرسکتی ہیں، سیاسی جلسوں پر حملے ہوسکتے ہیں، پولنگ کے دن بیلٹ پیپر، باکس اور انتخابی نتائج چھینے جاسکتے ہیں، تخریب کار اہم سیاسی رہنماﺅں کو اغوا کرکے یرغمال بنا سکتے ہیں، موجودہ سیکورٹی کی صورتحال اور خطرات کے پیش نظر ہدایات پر عمل کیا جائے، انتخابات کو پرامن بنانے کیلئے فول پروف انتظامات ضروری ہیں۔
Load/Hide Comments


