ژوب اور گردونواح میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد و نوح میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکزنے یہ بھی بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز ژب سے 123 کلو میٹر شمال میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ژوب اور ملحقہ علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں