عمران خان نے نظام کیخلاف بغاوت کی جس کی سزا انہیں دی جارہی ہے، پی ٹی آئی کا کوہلو میں جلسہ
کوہلو (آن لائن) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ریلی اور جلسے کا انعقاد کیا گیا ریلی ضلعی سیکرٹریٹ سے ہوتے ہوئے بینک چوک پہنچی جہاں پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ تنویر مری کا کہنا تھا کہ پی بی 09 کوہلو سے تحریک انصاف کا نامزد امیدوار ہوں اور قیدی نمبر 804 کو سلام پیش کرتا ہوں عمران خان کی نظریہ کو تقویت دینے آج یہاں موجود ہوں ہسپتال میں صحتِ کے سہولیات نہ ہونے کی برابر ہیں کوہلو کی چار لاکھ پر مشتمل آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں کوہلو کی عوام سے امید رکھتے ہیں کہ وہ شخصیت سے نکل کر نظریاتی دوست نوجوان صدام ترین کو ووٹ دے کر قومی اسمبلی کے نشست پر کامیاب کریں گے تبدیلی کے نعرے سے نکل کر تبدیلی کے لیے کام کی ضرورت ہے اس موقع پر صدام ترین کا کہنا تھا کہ میں کوہلو کی عوام کی دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کوہلو کی عوام نے قیدی نمبر 804 کے لیے ووٹ کی حمایت کرکے ثابت کر دیا کہ یہاں کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں 75 سال سے مسلط ملک میں قائم شخصیتی سیاست نے اس ناہیج پر پہنچا دیا ہے، سیاستدان ملک کے ساتھ مخلص ہوتے تو آج ماہ رنگ بلوچ اور ہماری مائیں بہنیں سڑکوں پر نہ ہوتی کوہلو ہسپتال میں ادویات کی کمی کے باعث یہاں کے لوگ بے موت مر رہے ہیں ضلع میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں صرف چند گھرانے لوٹ کھسوٹ پر مصروف ہیں عمران خان نے اس نظام کے خلاف بغاوت کا اعلان جنگ کیا تھا جس کی سزا انہیں دی جا رہی ہے ہمارا منشور ہے یہاں کے نوجوان کو بر سر روزگار لانا جائے چند دن کی مفادات کے خاطر ملک کو ایک بار پھر اندھیروں میں پھینک دیا گیا ہے ملک کے کونے کونے میں سوئی گیس استعمال کی جاتی ہے مگر افسوس یہاں کے باسی گیس کی سہولیات سے محروم ہیں قومی اسمبلی کے امیدوار صدام ترین کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال سردار عبد الرحمن کھیتران مری قوم کے بچوں کو جس بے دردی سے قتل کیا تو اس وقت ایڈووکیٹ تنویر مری بغیر پیسے کے اس کیس کا حصہ بنے آپ کو چاہیے کہ ایسے لیڈر کو سپورٹ کریں جو اقتدار میں آ کر لاپتہ افراد کے مسلے کو حل کریں گے وڈیرہ غازی خان مری نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کو بنے 70 سال ہو گئے مگر ملک کی قسمت بدلنے کے بجائے مزید خراب ہو گئی ہم اس حد تک گر گئے کہ بیرونی ملک میں ہماری کرپشن کا مثال دے کر بچوں کو نصاب سمجھائی جاتی ہے نواز شریف کا ناشتہ سرکاری پروٹوکول میں اسلام آباد سے مری جاتا ہے ایسے حکمران سے ترقی کی امید رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میر اسرار زیب،جان بلوچ، قطب خان و دیگر موجود تھے۔


