اقتدار کے غلام کرپشن کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، عوام کی خدمت سے ان کا کوئی تعلق نہیں، نیشنل پارٹی
سوراب (آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر این اے 261کے امیدوار میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی کی کامیابی ہی حقیقی معنوں میں عام آدمی کی کامیابی ہے اقتدار پرستوں نے ہر شعبہ تباہ کردیا طبقاتی نظام صرف غریب کا خون چوس رہا ہے جس سے نجات کے لیے ووٹ کی طاقت کو استعمال کرنا ہے، اقتدار کے غلام کرپشن کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، عوام کی خدمت سے ان کا کوئی تعلق نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیزدغان سوراب میں ٹکری حاجی محمد کریم محمد شہی کہ سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر جان علی زہری، حافظ احمد محمد شہی، محمد اکبر محمد شہی، محمد اسلم محمد شہی، محمد اسحاق محمد شہی، خیر بخش زہری، یونس محمد شہی، عابد محمد شہی، عبد الباقی محمد شہی، بلال محمد شہی، نیاز بلوچ، یاسر بلوچ سمیت اہل علاقہ کے بزرگ اور نوجوان بھی موجود تھے، آخر میں شرکا نے میر کبیر احمد محمد شہی کی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر میرکبیر نے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ایسی حکومت قائم کرنا چاہتی ہے جس میں ہر بچے کو معیاری تعلیم، نوجوانوں کو عزت کے ساتھ روزگار خواتین کو ان کا جائز مقام اور لوگوں کو تمام بنیادی سہولت حاصل ہو۔


