پاکستان اور ایران کو تخریب کاری کیخلاف مشترکہ کارروائیاں کرنا ہوں گی، وزرا خارجہ کی گفتگو

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران سے تعلقات اور مختلف شعبوں میں وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہم منصب اور وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ایران پاکستان کا دوست ہمسائیہ ملک ہے۔جلیل عباس جیلانی نے بتایا کہ ایرانی وفد سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، باہمی مفاد کے مختلف امور پر بھی بات چیت ہوئی۔نگراں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران سے دیرینہ ثقافتی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ایران سے تعلقات اور مختلف شعبوں میں وسعت دینے کا خواہاں ہے۔نگراں وزیرخارجہ نے کہا کہ تخریب کاری کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کی ضرورت ہے، تخریب کاری کا مسئلہ دونوں ممالک کا مشترکہ چیلنج ہے، تخریب کاروں کے خلاف ایک مضبوط لائحہ عمل ضروری ہے۔نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مضبوط تعلقات دونوں ملکوں کی ترقی کیلئے اہم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں