چینل 24 بند کرنے کا واقعہ تشویش ناک ہے، خالد مقبول کا وزیراعظم کو خط

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی وزیر اعظم کو خط لکھا ہے۔کراچی سے جاری اپنے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا ہمارے معاشرے اور جمہوری نظام کیلئےضروری ہے۔ چینل 24 کو بند کرنے کا واقعہ تشویش ناک ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چینل 24 کی بندش سے 900 گھرانوں کا روزگار متاثر ہوا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس اہم مسئلے پر آپ کی فوری توجہ کی ضروت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں