کرونا وائرس سے نمٹنے اور ہر ممکن اقدامات کیلئے پاکستان تیار ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد، ترجمان دفتر خارجہ نے کہنا تاکہ کرونا وائرس کی خطرناک وبا کئی ممالک تک پھیل چکی ہے۔ پاکستان صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی خطرناک وبا سے نمٹنے اور ہر ممکن اقدامات کیلئے پاکستان تیار ہے۔ سمندر پار پاکستا نیوں کو مقامی حکومتوں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔انکا کہنا تا کہ تفتان سرحد پر زائرین اور ٹرکوں کی آمدورفت دوبارہ سے شروع ہو چکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 200 روز گزرنے کے باوجود لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ نئی دہلی کے پرتشدد واقعات میں 53 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں