الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ، چوکیدار اور نائب قاصد اسسٹنٹ پرایزائیڈنگ افسر مقرر
کراچی (انتخاب نیوز) سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں چوکیدار اور نائب قاصد اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر ہوگئے۔ ٹنڈو الہ یار میں الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، الیکشن کمیشن نے چوکیدار اور نائب قاصد کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کردیا۔ انتخابات میں ڈیوٹی کے لیے جاری لسٹ میں نائب قاصد اور چوکیدار کے نام جاری کردیے۔ حلقہ این اے217 میں نائب قاصد عطاءاللہ کو گرلز پرائمری اسکول گولو ہالیپوٹہ میں اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔ این اے217 میں ہی چوکیدار عبدالرو¿ف کو پرائمری اسکول ستار ڈنو بھمرو میں اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آفیسر اشرف لودھی کا کہنا ہےکہ الیکشن عملے کی ڈیوٹیاں آر او لگاتے ہیں۔
Load/Hide Comments


