نگران وزیراعلیٰ نے بلوچستان ہاﺅس اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

کوئٹہ، اسلام آباد (آن لائن) نگران وزیر اعلی ٰبلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جمعرات کو یہاں بلوچستان ہا¶س آسلام آباد میں منظور شدہ تعمیراتی منصوبے گورنر انیکسی، چیف منسٹر انیکسی اینڈ آفیسز کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ان منصوبوں کا ٹینڈرنگ پراسس مکمل ہوچکا ہے جن کی لاگت 1.6 بلین روپے ہے منصوبوں پر تعمیراتی کام کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوجائے گا اور یہ آئندہ دو سالوں میں مکمل کئے جائیں گے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان ہا¶س آسلام آباد میں منظور شدہ ان تعمیراتی منصوبوں میں کام کے اعلیٰ معیار اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا اور پائیدار بنیادوں پر پایا تکمیل کو پہنچ سکیں اور مختص وسائل کا درست استعمال ہوسکے اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں