مچھ میں دوران آپریشن 24 حملہ آور ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پ ر) بلوچستان کے علاقے مچھ میں تین دن کے آپریشن میں 24 عسکریت پسند ہلاک گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ 29 اور 30 جنوری 2024ءکی رات عسکریت پسندوں نے بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملہ کیا۔ سینیٹائزیشن، کلیئرنس آپریشنز کے دوران، پچھلے تین دنوں میں، 24 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
Load/Hide Comments


