ترکیہ، امریکی فیکٹری میں غزہ جنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کو یرغمال بنا لیا گیا
انقرہ(این این آئی) ایک حملہ آور نے استنبول کے قریب امریکی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل کی ملکیتی ایک فیکٹری میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ استنبول کے مشرقی مضافات میں واقع اس فیکٹری میں کتنے افراد کو یرغمال بنایا گیا ۔فیکٹری میں مزدوروں کی نمائندگی کرنے والی ایک یونین نے وضاحت کی کہ حملہ آور نے سات افراد کو یرغمال بنا رکھا تھا۔ اس کا کہنا تھاکہ باقی مزدوروں کو رہا کر دیا گیا ۔ ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں مبینہ حملہ آور بندوق اٹھائے ہوئے ہے اور اس نےبارودی جیکٹ پہن رکھی ہے۔حملہ آور فلسطینی پرچم کے ایک ڈرائنگ کے قریب کھڑا تھا جب کہ دیوار پر سرخ رنگ میں غزہ کے لیے ا جملہ لکھا ہوا تھا۔سائٹ کی تصاویر میں پولیس کو کاسمیٹکس بنانے والی وسیع و عریض فیکٹری کا محاصرہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ خصوصی آپریشن ٹیمیں اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔


