کوئٹہ سے پشاور اور کراچی کیلئے ٹرین سروس بحال کردی گئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان سے دوسرے صوبوں کے لئے ٹرین سروس بحال۔ محکمہ ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس چار روز کی بندش کے بعد کوئٹہ سے پشاور کےلئے روانہ۔ کراچی کےلئے بولان میل پانچ فروری سے دوبارہ چلے گی۔سبی ہرنائی پسنجر ٹرین گزشتہ روز بحال کردی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں