برف میں پھنسے مری کے لوگ مدد کیلئے پکارتے رہے مگر کوئی نہ آیا، مریم نواز شریف

راولپنڈی (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مری میں برف میں پھنسے افراد مدد کے لیے پکارتے رہے مگر بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے بانی تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں کی بے حسی نہیں بھولتی، الیکشن میں ا±س حکمران سے جواب مانگنا کہ جب لوگ مر رہے تھے تو کہاں تھا؟رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر سے دس منٹ کا راستہ تھا مگر کوئی مدد کے لیے نہیں آیا۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ نواز اور شہباز شریف ہر تکلیف میں آپ کے ساتھ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں