امریکی یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی براﺅن یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال کردی۔ غزہ کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے 19 طلبہ میں مسلم اور یہودی طلبہ بھی شامل ہیں۔ طلبہ کی جانب سے غیر معینہ مدت تک کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے، طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں سے تعلق ختم کیا جائے۔ اس کے علاوہ طلبہ نے اسرائیلی حمایتی کارپوریشن سے رابطہ منقطع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں