کوئٹہ کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا، اضافی طبی عملہ طلب

کوئٹہ (انتخاب نیوز) خانوزئی بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے کوئٹہ کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا۔ ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران اور ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے فوری طور پر اضافی طبی عملے کو طلب کرلیا۔ ٹراما سینٹر اور سول ہسپتال کوئٹہ کے جنرل سرجنز ، آرتھوپیڈک ، نیورہ سرجنز ، میگزوفیشل سرجنز ، ینگ ڈاکٹرز ، انستھیٹسٹ ، سینر ڈاکٹرز ، میڈیکل آفیسرز ، فارماسسٹس ، نرسز ، پیرامیڈیکل اسٹاف ، اور دیگر معاونین عملے نے زخمیوں کی طبی امداد اور علاج و معالجہ فراہم کیا۔ سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق ہوت ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان ، کنونیر الیکشن ایمرجنسی رسپانس سیل ڈاکٹر فہیم خان اور ڈائریکٹر الیکشن ایمرجنسی رسپانس سیل ڈاکٹر سید یاسر حسین شاہ ٹراما سینٹر اور سول ہسپتال کوئٹہ میں طبی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ اس وقت ٹراما سینٹر اور سول ہسپتال کوئٹہ میں خانوزئی بم دھماکے کے 21 مریضوں کا علاج جاری ہیں جن میں سے چار مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔ جبکہ دو شدید زخمی دوران علاج خالق حقیقی سے جاملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں