زیارت، بھائی کی فائرنگ سے چھوٹے تین بھائی زخمی

زیارت:بلوچستان کے ضلع زیارت میں گھریلو تنازعہ پر بڑے بھائی کی فائرنگ سے تین بھائی زخمی ہوگئے اور فرار ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلع زیارت کے علاقے کلی چینہ میں بڑے بھائی نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کرتے ہوئے اپنے تین بھائیوں کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے،زخمیوں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کوئٹہ منتقل کردیاگیامزید کارروائی متعلقہ لیویز کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں