انتخابی نتائج میں دھاندلی کیخلاف احتجاج، حب میں مرکزی شاہراہ بند، بھوتانی پینل کے متعدد کارکنان گرفتار

حب (نمائندہ انتخاب) صوبائی اسمبلی کے حلقہ PB21حب دریجی کے ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے نتائج کے اعلان کے خلاف پیپلزپارٹی کے امیدوار میدان آگئے ،ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف گزشتہ 24گھنٹوں سے حب سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک ہے ،پیپلزپارٹی کے امیدوار اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا موقف ہے کہ دریجی سمیت حب کے بعض پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج میں تاخیر کی گئی جس پر انہیں خدشہ ہے کہ مبینہ طور پر دھاندلی کی گئی ہے اس پر امیدوار میر علی حسن زہری نے ریٹرننگ آفیسر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست بھی دی ہے جس پر عملدرآمدنہیں ہو رہا دوسری جانب حب پولیس نے گذشتہ رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بھوتانی عوامی کارواں کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں جس میں متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے حب سے 24گھنٹوں سے زائد وقت گزر چکا ہے قومی شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں مال بردار ،مسافر بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں لیکن حب انتظامیہ و پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اتوار کی صبح کو حب مغربی بائی پاس پر پیپلزپارٹی کے مظاہرین اور احتجاج میں پھنسے مال اور مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مسافر بھی آمنے سامنے آگئے مسافروں اور ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ مظاہرین متعلقہ محکموں کے افسران کے دفتروں کے سامنے احتجاج کریں اور گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جائے انھوں نے حب انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کر کے معاملے کو حل کیا جائے کیونکہ احتجاج میں پھنسے ہوئے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گاڑیوں میں کھانے پینے کی اشیاءختم ہو چکی ہیں گاڑیوں میں محصور مرد خواتین افراد بچے پریشان ہیں اور کئی مریض بھی ہیں جبکہ مال بردار گاڑیوں میں سبزیاں اور فروٹ لوڈ ہے جو کہ خراب ہو رہے ہیں جس سے نہ صرف مالکان بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی لاکھوں کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ دوسری جانب امیدوار حلقہ PB21میر علی حسن زہری نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جب تک ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور انکے دیگر خدشات کو دور نہ کیا جاتا ہے تب تک انکا احتجاج جاری رہے گا اور قومی شاہراہ بلاک رہے گی مزید برآں حب سٹی پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات گئے حب شہر کے مختلف علاقوں میں بھوتانی عوامی کارواں کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا جس پر بھوتانی عوامی کارواں کی جانب سے کارکنوں کے گھروں پر پولیس چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کارکنوں کو حراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے کارواں کے رہنماﺅں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہزاد بھوتانی اور انکے ساتھیوں پر فائرنگ میں ملوث نامزد ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے پولیس صرف بھوتانی کارواں کے کارکنوں کو حراساں کررہی ہے اور گرفتاریاں کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں