صالح اور اسلم بھوتانی تمام جگہوں سے ہار گئے ہیں، جام کمال خان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما جام کمال خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر وڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگا رہے ہیں انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ اس طرح صالح اور اسلم بھوتانی نے ہمیشہ اپنے انتخابات کا انتظام کیا ہے، ایک ایسی جگہ جہاں پر گرلز اور بوائز ہائی اسکول، کوئی کالج یا کوئی ادارہ نہیں ہے تقریباً 80 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں اور شاید ہی کسی ووٹ پر غلط مہر لگائی گئی ہو۔صالح بھوتانی تمام جگہوں سے ہار گئے اور ایک جگہ دوروجی سے 12000 حاصل کیے، باقی تمام جگہوں سے ہار گئے۔ الیکشن کمیشن اس معاملے کی تحقیقات کرے۔
Load/Hide Comments


