کراچی کے ضلع جنوبی میں تخریب کاری کا خطرہ، حساس اداروں نے الرٹ جاری کردیا

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے ضلع جنوبی میں تخریب کاری کے خطرے کے باعث حساس اداروں نے ریڈ الرٹ جاری کردیا، حکام نے پولیس اور رینجرز کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔پولیس، رینجرز اور فوج کی جانب سے الیکشن کے پرامن انعقاد پر تخریب کار جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں، مبینہ تخریب کار وال چاکنگ اور سوشل میڈیا پر بھی فوج اور فوجی قیادت کے خلاف سرگرم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے تخریب کار سندھ اسمبلی کی بلڈنگ، سندھ ہائی کورٹ، سندھ سیکرٹریٹ اور کراچی پریس کلب کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ اداروں کی جانب سے عوام کو حساس مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں