الیکشن 2024: بلوچستان بھر میں آل پارٹیز کی اپیل پر شٹرڈاﺅن ہڑتال
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں 4جماعتی اتحاد پشتونخواملی عوامی پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انتخابی نتائج کے خلاف آل پارٹیز کی اپیل پر شٹر ڈان ہڑتال کی گئی ،مظاہرین کے مطابق انتخابات میں دھاندلی کرکے ان کے امیدواروں کو ہرایا گیا ہے، ایسا نتیجہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور انتخابی نتائج میں رد و بدل کے خلاف پشتون خوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور نیشنل پارٹی کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈان ہڑتال کی گئی ،ہڑتال کے باعث تمام چھوٹے بڑے کاروباری تجارتی مراکز دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر آل پارٹیز کا احتجاجی دھرنا آج پانچویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ مظاہرین کے مطابق انتخابات میں دھاندلی کرکے ان کے امیدوار کو ہرایا گیا ہے ایسا نتیجہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری کیے جائیں۔آج بروز منگل بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی ادھر پاکستان افغان بارڈر چمن سے جبکہ پاکستان ایران تفتان بارڈر بھی آمد رفت کے لیے بدستور بند ہے۔ چمن تا کوئٹہ ریل گاڑیاں بھی معطل ہیں جبکہ کوئٹہ سے ایران پاک تفتان شاہراہ پر ٹریفک معطل بتائی جاتی ہے۔احتجاج کرنے والی جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام ف، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ ن ودیگر پارٹیاں شامل ہیں۔نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایڈووکیٹ عبدالحمید بلوچ کے مطابق ‘بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا چار جماعتی اتحاد نتائج کی مبینہ تبدیلی، ووٹ چوری، عوامی رائے پر ڈاکے اور دھاندلی کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کر رہا ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام نبی مری نے کہا کہ ‘حالیہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے جس نے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ ایک جمہوی ملک میں ایسا ناممکن ہے اور اس کا حل صرف صاف و شفاف انتخابات ہیں مزید تمام پارٹیاں ایک لالحہ عمل طے کرکے احتجاج کو مزید وسیع کریں گے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق’جن امیدواروں کو جو مسائل ہیں وہ ٹریبونلز کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔ بلوچستان میں جو احتجاج الیکشن کمیشن کے خلاف چل رہے ہیں مقامی انتظامیہ اس کو بہتر انداز میں دیکھ رہی ہے۔جن حلقوں میں دوبارہ گنتی یا کسی اور مطالبہ کے لیےدرخواست دائر کی گئی ہیں ان پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کے لیے شکایات دائر کرنے کے لیے کانٹز بھی قائم کر دیئے ہیں۔


