ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد ناساز طبیعت کے باعث ہسپتال منتقل

کوالمپور(صباح نیوز)ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد ناساز طبیعت کے باعث نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ ہسپتال میں داخل ہو گئے، جہاں ان کا پوشیدہ انفیکشن کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاتیر محمد کے پریس ترجمان نے کہا کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث موجودہ نائب وزیر اعظم احمد زاہد بن حمیدی سے متعلق مقدمےکے حوالے سے عدالتی کارروائی میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے ، جج نے کارروائی کو جاری رکھنے کے لیے 19 جولائی کی تاریخ مقرر کی۔انفیکشن کی تفصیلات نہیں بتائی گئی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں