وفاقی حکومت نہ لینے اور صرف پنجاب پر فوکس رکھا جائے ، نواز شریف کو ارکان کی تجویز

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنماﺅں نے قائدنوازشریف کووفاقی حکومت نہ لینے کی تجویزدیتے ہوئے صرف پنجاب پر فوکس کرنے کامشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ لیگی قائد نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب،سعدرفیق ، اعظم نذیرتارڑ، ایازصادق، احسن اقبال، رانا تنویر، سلمان شہبازاورملک احمدخان شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق شرکا نے نوازشریف کو وفاقی حکومت نہ لینے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں (ن) لیگ اور آزاد اراکین مل کر آسانی سے حکومت بنا سکتے ہیں، ہمیں صرف پنجاب پر فوکس کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے بتایاکہ ن لیگ کی پنجاب میں آزاد اراکین کو ساتھ ملا کر تعداد 154ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر نواز شریف نے کہاکہ بقیہ
وفاقی حکومت بنانے کیلئے کسی اتحادی جماعت کی غیراصولی بات کونہیں ماننا چاہیے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کچھ شرکاءنے کہاکہ وفاقی حکومت لینے کا صرف ایک مقصد ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے،اس وقت ریاست کوبچانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات پر اہم مشاورتی اجلاس جاتی امراءرائے ونڈ میں منعقد ہوا ، اجلاس میں وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے فریم ورک ، پنجاب میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے مختلف ناموں سمیت کابینہ کے ممکنہ ناموں ، پنجاب میں اتحادی یا تنہا حکومت بنانے اوراتحادی جماعتوں کی خواہش کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماﺅں کے مشاورتی اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف اورپارٹی صدر شہباز شریف نے کی ۔ اجلاس میں نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز ،پرویز رشید،رانا ثنا اللہ ،سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب ،رانا تنویر ، عطا اللہ تارڑ ،ملک سیف الملوک کھوکھر اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں