شیخ زید اسپتال اور این سی وی آئی ڈی کراچی کے مابین بچوں کے امراض قلب کے علاج کیلئے معاہدے پر دستخط
کوئٹہ (انتخاب نیوز) انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال شیخ محمد بن زید النہیان کوئٹہ اور NCVID کراچی کے مابین بچوں کے امراض قلب کے علاج کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔ امراض قلب میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے بلوچستان کے پہلے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال شیخ محمد بن زید النہیان کوئٹہ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ویسکولر ڈیئزیز کراچی NCVID کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔جس کے بعد صوبہ بلوچستان کے امراض قلب میں مبتلا بچوں کو علاج کی غرض سے دیگر صوبوں ریفر نہیں کیا جائے گا بلکہ NICVD کے امراض قلب کے ماہر ڈاکٹرز ہر 15 روز بعد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال شیخ محمد بن زید النہیان کوئٹہ میں مفت طبی سہولیات فراہم کریں گے۔ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال شیخ محمد بن زید النہیان کوئٹہ امراض قلب کے علاج کا جدید سہولیات ست آراستہ اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جہاں بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال شیخ محمد بن زید النہیان کوئٹہ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ویسکولر ڈیئزیز کراچی NCVID کے مابین مفاہمتی یادداشت سے صوبے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔ اس موقع پر سی ای او ICQ برگیڈیر افتخار، ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر غلام فاروق، ایچ او ڈی Nicvd سرجن سہیل بنگش ، وائس پریذیڈنٹ CPSP سرجن عائشہ صدیقہ اور دیگر نےخطاب کے دوران مفاہمتی یادداشت کو بلوچستان کے لئے اہم سنگ میل اور تحفہ قرار دیا۔ اس موقع پر ICQ میں ایک سو کامیاب کارڈیک سرجریز کرنے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور ہسپتال میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل اسٹاف میں شیلڈز تقسیم کی گئی۔


