کمشنر راولپنڈی کے الزامات، الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے آج رات 10 بجے الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیے جانےکا امکان ہے۔ خیال رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں